لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں کابینہ تشکیل کیلئے مشاورت مکمل، کابینہ کی تشکیل دو مراحل میں کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 16 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں 7 سے 10 وزراء کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے 13، مسلم لیگ (ق) سے 2 جبکہ استحکام پاکستان سے ایک وزیر شامل کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق بیگم ذکیہ شاہنواز، مریم اورنگزیب ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین اور مجتبیٰ شجاع الرحمان پہلے مرحلے میں شامل ہوں گے۔پی پی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوگی۔علاوہ ازیں خضر حسین مزاری، منشاء اللہ بٹ، عاشق کرمانی، نعیم خان بھابھہ، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب، شیر علی گورچانی،احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین اور سبطین بخاری بھی کابینہ میں شامل کرنیکاامکان۔
وسرے مرحلے میں ملک آصف، اختر بوسال، یاور زمان، فدا حسین، ملک تنویر، اسلم ملک، اسد کھوکھر، فرخ جاوید اور سلمان نعیم کو پنجاب کابینہ کا حصہ بنایا جائےگا، جبکہ (ق) لیگ کے چوہدری شافع حسین اور آئی پی پی کے غضنفر چھینہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔