اہم خبریں

ڈیڑھ کروڑ سے زائد کرنسی اور سونا بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(نیوزڈیسک)اے ایس ایف حکام کی کراچی ائرپورٹ پر کامیاب کارروائی، ڈیڑھ کروڑ مالیت سے زائد کرنسی ، سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

اے ایس ایف عملے نے کامیاب کارروائی بینکاک جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے دوران چیکنگ 16 ملین روپے مالیتی کرنسی اور بھاری مقدار میں سونا برآمد کرلیا۔

مسافر عمران گل اعوان نے 251 گرام سونا اور غیر ملکی کرنسی جس میں امریکی ڈالر، ہانگ کانگ ڈالر، یوان اور ریال شامل تھے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔اے ایس ایف عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر دستی تلاشی کے دوران کرنسی اور سونا برآمد کر لیا ۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ سونے اور کرنسی سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے سپرد کردیا۔

متعلقہ خبریں