لاہور ( اے بی این نیوز )رہنما سنی اتحاد کونسل رانا آفتاب احمد خان نے کہا ہے کہ ہاؤس میں ہم گئے تھے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے دوستوں نے کہا کہ سپیکر کا رویہ ہمارے ساتھ ٹھیک نہیں تھا،
ہم ووٹنگ کرنے جارہے تھے لیکن ووٹنگ کا عمل ختم ہوا تھا،کوئی بھی شخص آج فارم 45پر بات نہیں کرنا چاہتا،پارٹی کا ارادہ تھا کہ ہم نے
مزید پڑھیں : اسلام آباد راولپنڈی میں آندھی جھکڑ ،بادل برسنے کو تیار
الیکشن لڑنا ہے ،مجھے بات کرنے نہیں دیاگیا،جو وعدے ان آج ان لوگوں نے کیے اللہ کرے اب عمل بھی کرے،پی ٹی آئی کے ووٹرز بہت سمجھدار ہے،پالیسی کی کوئی بات نہیں ،موقع کے مناسبت سے ہم فیصلہ کریں گے،27محصوص نشستیں ہماری بنتی ہیں،ابھی تک مخصوص سیٹیوں کو روکا گیا ہے،یہ لوگ چاہتے نہیں تھے کہ اپوزیشن اتنی مضبوط بنے،پی ٹی آئی کے ورکرز کو رہا کرنا چاہیے،اگر مریم نواز انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتی تو لوگوں کو جیل سے رہا کریں۔