اہم خبریں

خیبر پختونخواکے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ نے تمام اضلاع کے تعلیمی افسران کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول کے اوقات میں موبائل فون کا استعمال طالب علم کی پڑھائی کو نقصان پہنچاتا ہے، اس لیے کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔

مزیدپڑھیں:مریم نواز میرٹ پر نہیں آئی ،شعیب شاہین

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کے سربراہان صبح تمام عملے سے موبائل فون وصول کریں گے۔

مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں عملہ سکول ہیڈ کے لینڈ لائن یا موبائل فون پر رابطہ کرے، عملہ اپنا موبائل فون صرف فارغ وقت میں استعمال کر سکتا ہے۔

مراسلے کے مطابق تصاویر یا ویڈیو بنانے کے لیے اداروں کے سربراہان سے اجازت لینا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں