اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سےقومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنےکا فیصلہ،اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے تحت بلانےکا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے آئینی ماہرین سے مشاورت کی،،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی اموراوروزارت قانون و انصاف سے
مزید پڑھیں :صدر مملکت نے آئین سے روگردانی کی ، اعظم نذیر تارڑ
بھی مشاورت کی،آئین کےمطابق 29 فروری تک اجلاس بلانے سے روگردانی نہیں کی جاسکتی،آئینی ماہرین کے مطابق صدر کے سمری پردستخط نہ کرنے سے اسمبلی اجلاس کی طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیںصدرکا اختیار 21 ویں دن سے پہلے اجلاس طلب کرنےکا ہے،صدر مملکت نے موقف اختیارکیا ہےکہ پہلےخواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کو مکمل کیا جائےآرٹیکل91کی دفعہ 2 کے تحت الیکشن کے بعد 21 دن میں اجلاس بلانا لازمی ہے















