اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے سوال پر واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی انکا ذہن اس طرف نہیں ہے ۔
مزید پڑھیں:پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے ہرا دیا
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہا کہ کہ ‘اگر میں کرکٹ نہ کھیل رہا ہوتا تو مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی محسوس ہوتی، میں لیگ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں،
میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی کم رفتار کے بائولنگ کروانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انجری سے واپس آئے ہیں اور ہمیں انہیں کچھ وقت دینا ہوگا۔
لاہور قلندرز کی کپتانی کی وجہ سے شاہین آفریدی پر اضافی دباؤ کے تاثر پر عامر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پیشہ ور باؤلر ہیں، اور انکی کپتانی پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔
یہ سوچنا غلط ہے کہ کپتانی نے انکی باؤلنگ کو متاثر کیا ہے ۔واضح رہے کہ رواں ایڈیشن میں محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔