اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) احسن اقبال نے کہا ہے کہ خواہش تھی کہ ہماری مرکز اورپنجاب میں بھی سادہ اکثریت ہوتی ،الیکشن میں عوام نے تقسیم شدہ مینڈیٹ دیا،ن لیگ کو پنجاب میں اکثریت ملی،اور مرکز میں مخلوط حکومت بنانا پڑی ،پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے انتخابات کے
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی چیخیں نکل رہی ہیں، احسن اقبال
بعد انقلابی کام کریں گے،کیے گئےوعدےپورے کرنے کیلئے سر دھڑکی بازی لگائیں گے،پاکستان میں پی ٹی آئی کو تین صوبوں نے مستردکیا،پی ٹی آئی کو کے پی کے میں مینڈیٹ ملا ہے،پی ٹی آئی کے کامیاب نمائندگان قومی اسمبلی میں مثبت کردار ادا کریں ،پی ٹی آئی نے انتشار یا افراتفری پھیلائی تو سختی سے نمٹیں گے۔















