اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب،نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، سپیکر راجہ پرویز اشرف ممبران سے حلف لیں گے،حلف برداری کے ایک دن بعد نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی کیا جائے ،نئے منتخب وزیراعظم کایکم مارچ تک حلف اٹھا نے کاامکان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی منتخب وزیراعظم
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن جاری، کس جماعت کے کتنے ارکان؟
سے حلف لیں گے، تقریب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف الیکشن کمشنر ،آرمی چیف اور سروسز چیف مدعو ہونگے، نگران وزیراعظم ، کابینہ ارکان،غیر ملکی سفراء، ہائی کمشنرز ، اعلیٰ سول و عسکری عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہونگے، سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے ججز،وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ، گورنرز اور دیگراعلیٰ شخصیات بھی مدعو ہوں گی، امکانی طور پر قومی اسمبلی آ ئندہ بدھ یاجمعرات کو ن لیگ کے صدر شہبازشریف کو شو آف ہینڈ کے ذریعے قائد ایوان چنے گی















