کراچی ( اے بی این نیوز )پیپلزپارٹی کے اویس قادر شاہ111ووٹ لے کرسندھ اسمبلی کے 12ویں سپیکر منتخب،آغاسراد درانی نے نومنتخب سپیکر اویس قادر سے حلف لیا،ایم کیوایم پاکستان کی صوفیہ شاہ 36ووٹ حاصل کرسکیں،سپیکر کے انتخاب کیلئے 147ووٹ کاسٹ ہوئے، جماعت اسلامی اورسنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی حمایتی نو منتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی پی پی میں شامل
اویس قادر کے سپیکرکی سیٹ سنبھالتے ہی ایوان میں جئے بھٹو کے نعرے،ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کاعمل جاری،پیپلزپارٹی کے انتھونی نوید اور ایم کیو ایم پاکستان کے راشد خان مد مقابل ،آج اجلاس میں جماعت اسلامی کے ایک اور سنی اتحا د کونسل کے 9ارکان نے بھی حلف اٹھا یا،پیپلز پا رٹی اور جی ڈی اے کے 3،3ارکا ن نے تا حال حلف نہیں لیا، حلف لینے والوں کی مجموعی تعداد157 ہو گئی