اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.04فیصد اضافے سے 30.68فیصد تک پہنچ گئی۔ ایل پی جی سستی ہو گئی،۔
مزید پڑھیں:سائفر اور توشہ خانہ کیس پر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
ٹماٹر 24روپے 53پیسے، برائلر مرغی 5روپے 49پیسے،کیلے 9روپے 40پیسے،چینی 1روپے 25پیسے، مٹن 15روپے 7 پیسے،بیف 6روپے 26پیسے،دہی 1روپے 53پیسے،دال مونگ 1روپے 67 پیسے جبکہ دال مسور 1روپے 21پیسے، چائے،
لہسن، دال چنا، دال ماش اور دودھ بھی مہنگا ہوا۔ایک ہفتے میں پیاز 29روپے 17پیسے، انڈے 31روپے 32پیسے فی درجن، ایل پی جی سلنڈر 58روپے 96 پیسے سستا ہوا،رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے آٹے کا بیس کلو تھیلا 10روپے 6پیسے سستا ہوا،
ایک ہفتے میں 20اشیا ء کی قیمتوں میں کوئیردوبدل نہیں ہوا، مجموعی طور پر8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئے جبکہ 20 میں استحکام رہا۔