اہم خبریں

پارلیمنٹ لاجز میں رہائشگاہیں خالی کرانے کیلئے آپریشن

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) نئے ارکان قومی اسمبلی کو رہائشگاہیں الاٹ کرنے کیلئے سابقہ ممبران اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کو خالی کرانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھییں:سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

نوٹس کی مدت پوری ہونیکے بعد لاجز خا لی نہ کرنیوالے آٹھ سا بق ممبران کیخلاف گزشتہ روز سی ڈی اے کے عملہ نے آپریشن بھی کیا۔آپریشن کے دوران سابق ایم این اے منورہ بیگم کی رہائش گاہ کو سر بمہر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے لاج خالی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ لاج نئے ممبر زبیر خان کو الاٹ کی گئی ہے۔اسکے علاوہ سابق ممبر مو لا نا صلاح الدین ایوبی کے لاج کا قبضہ لیکر انکا سامان باہر رکھ دیا گیا ۔ یہ لاج نئے رکن صدیق خان بلوچ کو الاٹ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں