ملتان ( نیوز ڈیسک )اداکارہ مدیحہ رضوی نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ PSL کے میچ کے دوران شعیب ملک کی اہلیہ ثناء جاوید پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان آئی ایم ایف سے6 ارب ڈالر قرض کی درخواست کریگا،بلوم برگ
اداکارہ ثنا جو ملتان سٹیڈیم میں اپنے کرکٹر شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے گئی تھیں، چند تماشائیوں نے ان پر آوازیں کسیں ۔ ثناء جاوید نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور خاموش رہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔اب اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثنا جاوید کی ویڈیو شیئر کرکے ناظرین کو حیران کردیا۔اداکارہ مدیحہ رضوی نے کہا کہ لوگوں کو ثنا جاوید پر چیختے دیکھ کر دکھ ہوا۔کسی کی ذاتی زندگی ہوتی ہے،
اس لیے عوامی سطح پر کسی کا مذاق اڑانا آپ کی پرورش کو ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح آپ اپنے والدین کی طرف سے دی گئی تربیت کو سرعام نیلام کر رہے ہیں۔ اگر کوئی عورت آپ کے آس پاس محفوظ نہیں ہے تو آپ صرف ایک جانور ہیں،
اس نے کہا۔اداکارہ مدیحہ رضوی نے مزید لکھا: ’’شرم آنی چاہیے ان لوگوں پر جو چاہے ہوں۔‘‘ یہ واقعہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔