اہم خبریں

پرویز الٰہی اور بزدار کی باقیات بھی اختتام پذیر ہوں گی، عظمیٰ بخاری

لاہور(اے بی این نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کہ مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جا رہی ہیں ان کابطور وزیر اعلیٰ پارلیمانی سیاست کا آغاز قابل تحسین و ستائش ہے۔

اسی ایوان میں پہلے نواز شریف اور شہباز شریف بھی موجود رہے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز ایوان میں الگ حیثیت بنانے اور منوانے کیلئے آئی ہیں۔عثمان بزدار اور پرویز الہٰی کی باقیات ختم ہونے جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں