اسلام آباد (اے بی این نیوز)سنی اتحاد کونسل کو اب تک پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کیں۔پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد 74-66 جبکہ اقلیتی نشستوں کی تعداد 8 ہے۔پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد 66 جبکہ 42 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں خواتین کی 24 نشستوں کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان کی 35 مخصوص نشستوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی دو خواتین ارکان اور پاکستان مسلم لیگ کی دو خواتین ارکان، استحکام پاکستان پارٹی کی ایک خاتون رکن اسمبلی بن گئیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی خواتین اور اقلیتی ارکان کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو خواتین کے لیے 20، اقلیتوں کے لیے 6 مخصوص نشستیں دی گئی ہیں۔















