لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب نے ایم بی بی ایس، بی ایس سی نرسنگ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 43 الحاق شدہ میڈیکل کالجز سے کل 5446 امیدوار امتحان میں بیٹھے تھے جن میں سے 4841 پاس اور 580 فیل ہوئے۔ 25 امیدواروں کے نتائج آر ایل کی فہرست میں رکھے گئے تھے، جس کا نتیجہ 89.30 فیصد رہا۔توقفچالو کریں۔شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے سید معیز الحق بخاری نے 559/600 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیں :ایم بی بی ایس کا نیا نصاب متعارف، یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگا
شیخ زید میڈیکل کالج کے ریان الرحمان چیمہ نے 554/600 نمبر لے کر دوسری جبکہ شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی علیشا شاہد نے 553/600 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 15 اپریل سے شروع ہونے والے ہیں۔مزید برآں، یونیورسٹی نے پہلے پروفیشنل بی ایس سی نرسنگ (پوسٹ آر این 2-سال) کے سالانہ امتحان کے نتائج کا بھی اعلان کیا۔ 05 الحاق شدہ نرسنگ کالجوں سے کل 258 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 241 پاس ہوئے اور 17 ناکام ہوئے، جس کے نتیجے میں کامیابی کا تناسب 93.41 فیصد رہا۔