اہم خبریں

ن لیگ اور پی پی کے اتحاد کے بعد ایم کیو ایم مشکل میں پھنس گئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاق میں مل کر حکومت بنانے کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے بعد ایم کیو ایم مشکل میں پھنس گئی، ایم کیو ایم پاکستان کا آئینی ترامیم کا مطالبہ کھٹائی میں پڑتا ہوا نظر آرہا ہے،
مزید پڑھیں:کنگ چارلس نے پرنس ولیم کے بادشاہ بننے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے وفاقی حکومت کی حمایت آئینی ترمیم سے مشروط کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کے فارمولے میں تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا تھا لیکن

وفاق میں ن لیگ ، پیپلزپارٹی حکومت سازی پر اتفاق کے بعد ایم کیو ایم کے مطالبات کھٹائی میں پڑ گئے، دوسری جانب پیپلزپارٹی سے اتحاد کے بعد ن لیگ کیلئے ایم کیو ایم کا آئین میں ترمیم کا مطالبہ
پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں