اہم خبریں

پشاور ہائیکورٹ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور (نیوزڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کا سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم۔جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست پر سماعت کی۔

پشاور ہائیکورٹ نے 23 جون 2023 کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیرآئینی قرار دیدیا۔ وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا اسد قیصر سابق اسپیکر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں وہ عمرہ ادائیگی کیلئے جا رہے تھے جنہیں عمرہ ادائیگی سے روک دیا گیا۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سوال کیا کہ ان کا نام کب ای سی ایل میں شامل کیا گیا ؟ وکیل نے بتایا کہ 23 جون کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالا گیا.

جسٹس شکیل احمد نے سوال کیا کہ اب ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ جی یہ ممبر قومی اسمبلی ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ عمرے کی ادائیگیکیلئے کیوں اجازت نہیں دی جا رہی ؟ بعد ازاں عدالت نے سابق اسپیکر کا نام آرڈر غیر قانونی قرار دے کر ان کا نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں