راولپنڈی( نیوز ڈیسک) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،
مزید پڑھیں:کروڑوں ڈالر لیکر فرار ہونے والے سابق افغان صدر منظر عام پر آگئے
ذرائع کے مطابق پینڈورا راولپنڈی کے رہائشی عبدالواسع نامی شخص نے 20 فروری کو مہم چلائی، ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور چیف جسٹس کی کردار کشی کی، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا مہم
میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے،ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،
واضح رہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی منظوری دیدی ہے۔