لاہور( نیوز ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن اس وقت جاری ہے اور اس کا آخری مرحلہ جو کراچی اور راولپنڈی میں ہوگا ماہ مقدس کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل گیمز میں فلسطین کے حق میں بینرز لگانے پر پابندی
پاکستان کے میگا کرکٹ ایونٹ کے تمام پلے آف میچز رمضان المبارک کے باوقار مہینے میں کراچی میں ہوں گے۔رمضان المبارک کے دوران میچز 11 مارچ سے 17 مارچ تک کراچی، نیشنل بینک ایرینا میں رات 9 بجے ہوں گے۔
پی ایس ایل کا فائنل پیر 18 مارچ کو رمضان المبارک کے دوران رات 9 بجے ہوگا۔پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی 4 شہر کر رہے ہیں جن میں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی شامل ہیں، صرف پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے اپنے شہروں میں میچز کی
میزبانی نہیں کر سکیں گے جبکہ باقی 5، 5 میچز اپنے ہوم میدان میں منعقد کریں گے۔گلیڈی ایٹرز کے تین میچ کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے جب کہ ان کی روایتی حریف پشاور زلمی اپنے ہوم گراؤنڈ کے بجائے راولپنڈی میں چار ہوم میچز کھیلے گی، ارباب نیاز
میچز کا شیڈول
میچ 29 مارچ 11 کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی رات 9:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
میچ 30 مارچ 12 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز رات 9:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
میچ 31 مارچ 14 کوالیفائر رات 9:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
میچ 32 مارچ 15 ایلیمینیٹر 1 رات 9:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
میچ 33 مارچ 16 ایلیمینیٹر 2 رات 9:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
میچ 34 مارچ 18 فائنل رات 9:00 بجے نیشنل بینک ایرینا، کراچی
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ملتان کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، دونوں ٹیموں نے سیزن کے اپنے ابتدائی میچ میں
فتح کا مزہ چکھ لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ لگاتار دو جیت کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست نظر آئے گا، کیونکہ وہ ایک کھیل کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی
ایٹرز سے پیچھے رہ گیا ہے۔