لاہور ( اے بی این نیوز )سپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ میرےعلم میں نہیں تھا کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس بلایاجائیگا،اجلاس بہت عجلت میں بلایاگیا،سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدپی ٹی آئی سےبلےکانشان واپس لےلیاگیا،پی ٹی آئی نےالیکشن میں آزادامیدوار کھڑےکیے،جیتنےوالےآزادامیدواروں نےتین دن میں سنی اتحادکونسل کوجوائن کیا،اکثریت جس کےپاس ہوگی وہی جماعت حکومت بنائےگی،
مزید پڑھیں :پنجاب اسمبلی کب ٹوٹے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بڑا بیان دے دیا
سنی اتحادکونسل کوجب ان کاحصہ نہیں ملےگاتوانکی مخصوص نشستیں کسی اورکومل جا،جس پارٹی کاجتناحق بنتاہےاس کودےدیناچاہیے،بات دویاچاردن کی ہے جان بوجھ کرجمہوریت کوڈی ریل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،پاکستان کی اکثریت حالیہ الیکشن کوتسلیم نہیں کرتی،الیکشن کمیشن کواپنافیصلہ کرنے دیاجائے،قانونی سقم دورکرکےاجلاس کوبلایاجاناچاہیے
پی ٹی آئی کےپاس123سےزائدنشستیں ہیں،لوگ جس کوووٹ دیں گےوزیراعلیٰ اسی نےہی بنناہے،سنی اتحادکونسل کی جتنی سیٹیں بنتی ہیں وہ انہیں دیناپڑیں گی،ایک جماعت کی ریزروسیٹیں کیسےدوسری جماعتوں کودےسکتےہیں،متنازع الیکشن کےبعدپورےملک
میں شورمچ رہا ہے،پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے اس کونظراندازنہیں کیاجاسکتا،ایک جماعت کودیوارسےلگانےکی کوشش کی تواحتجاج کرناان کاحق بنتاہے،،ہمارےممبرنے72گھنٹوں کےاندرسنی اتحادکونسل کوجوائن کیا،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے دیکھےکتنےامیدواروں نےدوسری پارٹی کوجوائن کیا،میں چاہتاہوں آئین کےمطابق پنجاب اسمبلی کااجلاس بلایاجائے۔















