اہم خبریں

انتخابات میں مبینہ دھاندلی، ملکی سالمیت سے کھیلا جارہا ہے،سینیٹر مشتاق

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )سینیٹ اجلاس میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بحث ،جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفے اورآرٹیکل 6کے تحت کارروائی کامطالبہ،سینیٹر مشتاق نے کہا دھاندلی کرنے والے قومی مجرم اورآئین کے غدار ہیں،یہ ملکی سالمیت سے کھیل رہے ہیں، انتخابات میں سوشل میڈیا کو بند کیا گیا،تین دن سے ایکس بھی بند ہے،صرف دال میں کالانہیں پوری دال ہی کالی ہے،پی ٹی آئی رہنما علی ظفر کا الیکشن کمیشن حکام کو سینیٹ میں بلانے کا مطالبہ،

مزید پڑھیں :پی پی اور ن لیگ سرٹیفائیڈ نالائق جماعتیں ہیں، سینیٹر مشتاق

کہا عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، الیکشن کمیشن کے اعلان سے پولنگ ڈے تک پری پول دھاندلی ہوئی،بلے کا نشان لے کر جمہوریت کو سب سے بڑا زخم دیا گیاکوئی مانے نہ مانے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا،نوجوانوں نے ثابت کیا وہ امید کے ساتھ کھڑے ہیں ،سینیٹر طاہر بزنجو بولے نگرانوں کی نگرانی میں جتنے بھی انتخابات ہوئے وہ متازعہ رہے،بلوچستان میں چن چن کر منتخب نمائندوں کو ہروایاگیا،چیف الیکشن کمشنر کو قانون شکنی پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،سینیٹرولید اقبال بولے سکیورٹی کے لبادے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ،نگران حکومت اورالیکشن کمیشن ثابت کرے سروس بند کرنے میں بدنیتی نہیں تھی،850آر اوز میں سے ایک نے بھی قانون کے مطابق نتائج کا اعلان نہیں کیا،سینیٹر سردار شفیق ترین نے کہا عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا اسے حکومت بنانے دی جائے

متعلقہ خبریں