اہم خبریں

توہین عدالت کیس، ڈی سی اسلام آباد کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او آرڈر کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی درخواست پر سماعت کی، ڈی سی اسلام آباد کے وکیل نے استدعا کی کہ ڈی اسلام آباد نے فیملی سمیت عمرے پر جانا ہے ڈی سی کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،

مزید پڑھیں :شہبازگل کیخلاف بغاوت کیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

عدالت نے ڈی کی حاضری استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے،شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزارخان کی غیر قانونی گرفتاریوں کا معاملہ، ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنزکے خلاف توہین عدالت کیس پر سماعت ہو ئی، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی صدر فاروق بٹھر وکلاکے ساتھ عدالت کے سامنے پیش،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت کے سامنے پیش نہ ہو سکے،

وکیل ڈی سی اسلام آباد نے بتا یا کہ ڈپٹی کمشنر نے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہے، جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ عدالت کو بتائے بغیر ڈی سی بیرون ملک چلے گئے؟ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ کہ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن جہاں بھی ملیں وہاں سے گرفتار کرکے پیش عدالت میں پیش کیا جائے،شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او آرڈر کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی درخواست پرسماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ خبریں