اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات میں ہم نے بات کی تھی کہ کس جماعت کیساتھ جانا چاہیے؟ہم چاہتے ہیں ہمارے آزادامیدواروں کوکورمل سکے،بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے مختلف جماعتوں سےمذاکرات کررہے ہیں،ہمارے لیےبڑامشکل تھا کسی اورجماعت میں جاکرشامل ہوجانا،ہم15مارچ سےپہلےانٹراپارٹی الیکشن کرانےجارہےہیں،ہمارے لیے
مزید پڑھیں : کپتان نے کوئی جرم نہیں کیا،تمام مقدمات سیاسی ہیں،علی محمدخان
دیگر پارٹیاں بھی قابل احترام ہیں،ہم مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کیساتھ مل کرحکومت نہیں بنائیں گے،بانی پی ٹی آئی جس کیساتھ مذاکرات کاکہیں گے ان سےبات ہوگی،آخری جیت حق کی ہوگی اورہمیں اس بات پرپورایقین ہے،آپ کو25کروڑعوام کی بات کومانناپڑےگا،پاکستان کی عوام نے8فروری کوسوموٹولےلیا،25کروڑ عوام ہے،کس کس سے لڑوگے؟ ،
آپ کوبانی پی ٹی آئی کیلئےعوام کےمینڈیٹ کومانناپڑےگا،کمشنر
راولپنڈی نےانتخابات کےحوالےسےحقائق بیان کردیے،ہمارے معاشرے میں سچ ناپیدہوگیا،،کوئی اورمعاشرہ ہوتاتوکمشنرکوسلیوٹ کیاجاتا،آج ملک میں صرف طاقتورکوانصاف ملتاہے،غریب انسان کوکوئی انسانی حقوق حاصل نہیں ہیں،چیف الیکشن کمشنرکوخودقاضی نہیں بنناچاہیے،بانی پی ٹی آئی نےپیغام دیاہے کسی سےبدلہ نہیں لیاجائےگا،الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ کوچرایاگیا،میری ذاتی رائے میں جس کارکن کیساتھ زیادتی ہوئی اس کوموقع ملناچاہیے،ہمارے کارکن تکلیف میں ہیں،انہوں نےمشکلات کاسامناکیا،قربانیاں دینےوالےکارکن اوررہنما سونے میں تولنےکےمترادف ہیں۔