اپر دیر اور گردونواح میں شدید برفباری

پشاور ( اے بی این نیوز    )اپر دیر اور گردونواح میں شدید برفباری سے بند سڑکوں کی صفائی کے لئے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ مستعد، ہنگامی بنیادوں پر کام شروع ، پھنسے ہوئے 148 مسافروں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا،، بھاری مشینری سے تمام سڑکوں سے برف ہٹائے جانے کا عمل جاری ،

مزید پڑھیں :کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری

پاک فوج کی جانب سے لواری ٹنل پر پھنسے مسافروں کا ریسکیو جاری ، شدید برفباری کے سبب انتظامیہ نے چترال کی جانب ٹریفک کو روک دیا، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج نے مسافروں کو خوراک اور کمبل بھی فراہم کر دئیے ،،، لواری ٹنل دو فٹ برف پڑنے سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ،،، انتظامیہ کی مسافروں سے احتیاطی تدابیر کا خیال کرنے ، سنو چین کا استعمال ضرور کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔