فیصل آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے الزام لگایا ہےکہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے، نیویارک میں اوورسیز کے ذریعے ان کو فلیٹ دیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ لیاقت چٹھہ نے بہت بڑا الزام لگایا، ان کے ماضی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں،
ان کا کہنا تھا کہ لیاقت چٹھہ نے 20 سال فیصل آباد میں نوکری کی،کرپٹ ترین مجسٹریٹ تھے، لیاقت چٹھہ کی جہاں بھی پوسٹنگ تھی کرپشن کی، ریٹائرمنٹ کےقریب پیسا لےکر چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر جھوٹا الزام لگایا۔
انہوں نے کہاکہ لیاقت چٹھہ کا نام ای سی ایل پر ڈال کر انکوائری کی جائے، لیاقت چٹھہ کو آخری پوسٹنگ 5 کروڑ روپے لےکر عثمان بزدار نے دی تھی۔
مزیدپڑھیں:فرانس یوکرائن کوسوا تین ارب ڈالر کا اسلحہ دے گا،معاہدے طے پاگیا
راجہ ریاض نے کہاکہ ان کا ایجنڈا ہے پاکستان رہے یا نہ رہے بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت ملک کو مستحکم بنانے اور مہنگائی کے خاتمےکے لیے مل کرکام کرے،
آخر میں انہوں نے کہاکہ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو پانچ سال پورے کرے گی۔