اہم خبریں

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت

لاہور( نیوز ڈیسک) لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 9، آج دو میچ کھیلے جائیں گے
کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے،زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ گلیڈی ایٹرز کو 160 رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی 21 میچز میں آمنے سامنے ہو چکے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 اور پشاور زلمی

نے 12 میچز جیتے ہیں۔زلمی نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی پلیئنگ الیون: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور (وکٹ)، محمد حارث، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلی، عامر جمال،

لیوک ووڈ، سلمان ارشاد اور محمد ذیشان۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلیئنگ الیون: جیسن رائے، خواجہ نافے، ریلی روسو (ک)، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ)، شیرفین ردرفورڈ، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، ابرار احمد، عقیل حسین، محمد عامر۔

متعلقہ خبریں