اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے سنگین الزامات لگائے ہیں اس کی تحقیقات تو ہونی چاہیے۔کمشنر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور سوشل میڈیا کے پریشر میں تھا، بہت بڑے الزامات ہیں فوری طور پر تحقیقات ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سوال تو اٹھتا ہے 10 دن بعد کمشنر راولپنڈی کا ضمیر جاگا؟
مزیدپڑھیں:انتخابی عمل میں کمشنر کا کیا کردار ہوتا ہے؟جانئے
انہوں نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی کو اپنے الزامات کے ثبوت بھی دینے چاہیے، کمشنر نے تو چیف جسٹس کو بھی الزام کے دائرے میں رکھا جو سمجھ سے بالا تر ہے۔