اہم خبریں

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اسلم گھمن کو اغوا کرکے ن لیگ میں شامل ہونے پر مجبور کیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 74 (سیالکوٹ) سے پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو اغوا کیا گیا ہے اور انہیں پی ٹی آئی چھوڑ
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ عام انتخابات کیخلاف درخواست کی سماعت 19 فروری کو کرے گی

کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر مجبور کیا گیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے انتخابات کے بعد ہونے والی اس دھاندلی اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی جبری گمشدگیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

ایکس پر، جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب نے لکھا، سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے

منتخب ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے اور انہیں پی ٹی آئی چھوڑ کر پی ایم ایل این میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دھاندلی کے عمل اور جبری گمشدگیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں