پشاور( نیوز ڈیسک ) ایک برقع پوش شخص پشاور بی آر ٹی بس میں گھس گیا، برقع پہن کر مردوں کی سیٹ پر سفرکرنیوالے شخص کی ویڈیو وائرل ہوگئی،
مزید پڑھیں:مزید پڑھیں:پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ
ویڈیو وائرل ہونیکے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل نے کہا کہ برقع پوش شخص خواتین کی نشستوں پر نہیں
بلکہ مردانہ سیٹ پر بیٹھا تھا اور بی آر ٹی رولز کے تحت برقع پہن کر سفر کرنے پر کوئی پابندی اور سزا نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ برقع پہن کر سفر کرنے
پر پابندی یا سزا نہ ہونیکےباعث اس شخص کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی،شہری کا کہنا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر شہرت کیلئے برقع پہن کر سفر کیا۔