اہم خبریں

بلوچستان، این اے 253 اور پی بی 9 کے پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ جاری

کوہلو( نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کا عمل جاری ہوچکا ہے،
مزید پڑھیں:ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کو آرڈی نیشن کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

ذرائع کے مطابق ضلع کوہلو کے این اے 253 اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگیا

جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہیگا،دونوں حلقوں میں آٹھ ہزار دو سو تیرسٹھ ووٹرز ووٹ کاسٹ کرینگے، حلقے کے تمام7 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے،تمام پولنگ اسٹیشنز پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

سیکورٹی خدشات کے باعث8 فروری کو ان 7 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل نہ ہوسکا تھا۔این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی ،جبکہ پی بی 9 سے پیپلزپارٹی کے میر نصیب اللہ مری کامیاب ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں