اہم خبریں

رحیم شاہ کی آواز میں پشاور زلمی کا نیاترانہ جاری

پشاور( نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنا آفیشل علاقائی ترانہ زلمی آواز جاری کر دیا۔ پشتو کے لیجنڈ گلوکار رحیم شاہ نے
مزید پڑھیں:پی ایس ایل9، سات نئے کھلاڑی حصہ لیں گے

زلمی کا ترانہ ریکارڈ کروایا ہے ،یہ ترانہ بدھ کو زلمی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا، جس نے اپنے ثقافتی انداز اور کورس کے

ساتھ سامعین کو محظوظ کیا جس میں پشاور کے علاقائی ماحول کو شامل کیا گیا تھا۔رحیم شاہ کی پُرسکون آواز سننے والوں کے لیے خاص طور پر جو پشتو زبان کو سمجھتے ہیں اور خیبرپختونخوا میں پشتون ثقافت کے جوہر کو مجسم بناتے ہیں۔شاندار میلوڈی کے

بول شہاب الدین شہاب نے لکھے ہیں اور اسے یامی اسٹوڈیو نے کمپوز کیا ہے جبکہ گانے کو آر اے کے ایکس پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔پشاور زلمی 2017 میں پی ایس ایل کی فاتح رہی تھی، جہاں وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دین

ے میں کامیاب ہوئی تھی اور وہ 2016 میں پی ایس ایل کے آغاز کے بعد سے اب تک چار بار فائنل میں پہنچ چکی ہے۔پی ایس ایل 17 فروری کو شروع

ہونے والی ہے۔ 14 میچوں کا پہلا اسپیل ملتان اور لاہور میں ہوگا جبکہ 16 میچوں کا دوسرا اسپیل کراچی اور راولپنڈی میں ہوگا۔ 17 مارچ کو فائنل سمیت تمام پلے آف میچز کراچی میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں