کراچی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کے دوسری مدت کے لیے ملک کے صدر بننے کی امید ہے ۔
مزید پڑھیں:پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام کیا جائے،امریکہ
ان کی پارٹی نے مرکز میں حکومت بنانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد پر اتفاق کیا،ذرائع کے مطابق ایک اہم سیاسی پیشرفت میں چھ جماعتوں کے اتحاد بشمول مسلم لیگ ن، پی پی پی، ایم کیو ایم-پی، پی ایم ایل-ق، آئی پی پی اور بی اے پی نے منگل کو مرکز میں
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی آخری حکومت کی طرز پر حکومت بنانے کا اعلان کیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے صدر کے عہدے کے لیے آصف زرداری کی حمایت پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کے بدلے پیپلز پارٹی نے شہباز شریف ک
و وزارت عظمیٰ کے لیے سپورٹ کیا ہے۔دریں اثناء پی پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے کے لیے امیدوار ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب سے سینیٹ کی دو نشستیں پاکستان پیپلز پارٹی کو دے گی۔ ایک اور پیش رفت میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اختیارات رابطہ کمیٹی کے حوالے کر دیے ہیں۔انہوں نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اپنا اختیار چھوڑ دیا جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔