لاہور( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن انتخابات میں کامیابی کے بعد پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں بہتری،تازہ ترین اپ ڈیٹس
نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد کیا ہے،
وزیراعلیٰ بننے کی صورت میں مریم نواز پنجاب سمیت کسی بھی پاکستانی صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونگی، پاکستان مسلم لیگ ن کے
قائد میاں محمد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کے امیدواروں کے حوالے سے پارٹی کو اپنا فیصلہ سنایا، پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف ن لیگ کی جانب سے وزراعظم کے امیدوار ہونگے،
جبکہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کیلئے نامزد کیا گیا۔۔