اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے نامزد کئے جانے کی تصدیق کردی۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ وزرات عظمیٰ کیلئے ابھی کسی نام کا انتخاب نہیں کیا ۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما افضل مروت کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی ، جماعت اسلامی ، جے یوآئی شیرانی اور ایم ڈبلیوایم سے اتحاد کے آپشن پر غور کررہے ہیں















