اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا،اکا دکا واقعات سے انکار نہیں، تدارک کیلئے متعلقہ فورمز موجود ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے شکایات پر فوری فیصلے کیے جارہے ہیں،مسائل کے باوجود 8 فروری کو انتخابی عمل پرامن اور منظم رکھنے میں کامیاب رہے،انتخابات ایک بہت بڑا آپریشن تھا جسے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا،جاری اعلامیہ کے مطابق ای ایم ایس
مزید پڑھیں :اے این پی نے انتخابات کے نتائج مسترد کردیئے
نے آر اوز کے دفاتر میں تسلی بخش کام کیا،موبائل سروس کی بندش سے پریذائیڈنگ افسران الیکٹرانک ڈیٹا بھیجنے سے قاصر رہے،معمول کی کوآرڈینیشن اور نقل و حمل کو موبائل سروس کی بندش نے بری طرح متاثر کیا،2018 انتخابات کا پہلا نتیجہ اگلے روز صبح چار بجے موصول ہوا تھا،اس مرتبہ پہلا نتیجہ رات دو بجے موصول ہو،کچھ حلقوں کے علاوہ انتخابات کے نتائج ڈیڑھ دن میں مکمل کیے گئے،
2018 کے انتخابات میں نتائج کی تکمیل میں تین روز لگے تھے،کچھ حلقوں میں نتائج کی تاخیر سے کسی مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ یا نقصان نہیں پہنچا،انتخابات کے انعقاد سے پہلے اور انتخابی عمل کے دوران کمیشن کو بے پناہ چیلنجز درپیش تھے،یہ بات زبان زدعام تھی کہ انتخابات کا انعقاد مقررہ تاریخ پر نہیں ہو پائے گا،الیکشن کمیشن نے اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے تمام ممکن عملی اقدامات کیے اور انتخابات مقررہ تاریخ پر کروائے،کامیاب انعقاد کے لیے الیکشن کے عمل کو پرامن اور منظم رکھنا ترجیح تھی۔