اہم خبریں

پاکستان کے دوبارہ ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچنے کاخطرہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیر پر پاکستان کے دوبارہ ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچنے کاخطرہ، پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل سے مشروط،
مزید پڑھیں :آئی ایم ایف پروگرام حلوہ نہیں، سخت شرائط کے بعد ڈیفالٹ سے بچ گئے،وزیراعظم

ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالرکی آخری قسط بھی نومنتخب حکومت کے کام شروع کرنے پر ملے گی،نئی حکومت کے ساتھ نئے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی،حکومت کواپریل میں ایک اور بیل آؤٹ پیکیج کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کا آغاز کر نا ہوگا

متعلقہ خبریں