اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان،آئین کےآرٹیکل91 کےتحت قومی اسمبلی کا اجلاس عام انتخابات کے بعد21 ویں روز ہوگا،صدر مملکت اس سے پہلے بھی اجلاس طلب کرسکتے ہیں،نئی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت سپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی میں آزادامیدواروں نے میدان مار لیا
،سپیکر نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے،انتخابات کے بعد 14 روز کے اندر نئے منتخب ہونے والے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہونا لازمی ہے،نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں کو دی جائیں گی















