لاہور ( اے بی این نیوز )سانحہ 9مئی دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہو گا، کسی کو انتخابی نتائج پر اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کہا اطلاعات ہیں سانحہ 9 مئی دہرانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے،
مزید پڑھیں :لاہوردنیاکاسب سے آلودہ ترین شہرہے، محسن نقوی
پلاننگ کے پکے ثبوت ہیں،ایجنسیز نے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑی ہے، سیاسی طریقے سے احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، پر امن احتجاج سے کسی کو نہیں روکا جائے گا، کسی نے شرپسندی کی کوشش کی تو سخت ایکشن آئے گا، ہم نہیں چاہتے قوم تقسیم ہو















