لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ہمارے پاس آج 155کےقریب نمبر ہے ،اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں وفاق میں کسی ایک جماعت کے پاس اس وقت حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں ،وفاق میں شراکتی حکومت ہو گی ،مختلف اکائیوں کی نمائندگی ہونی چاہیے،
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے نیب کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا، جھوٹے کیسز بنائے گئے، اعظم نذیر تارڑ کا دعویٰ
پنجاب کی حدتک ن لیگ نےوزیراعلیٰ کی نامزدگی کا اختیار نواز شریف کو سونپا ہے ، کچھ عناصر انتخابات بارے شبہات پیدا کرنا چاہتے ہیں،،جہاں جیتے وہاں بھنگڑے ڈال رہے ہیں، جہاں ہارےوہاں دھاندلی کا شور،، جہاں مخالفین کو مینڈیٹ ملا احترام کرتے ہیں ،، ایک جماعت کو زیادہ تحفظات ہیں مگرکے پی میں ڈھول بجا رہی ہے















