لاہور ( اے بی این نیوز )ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، ایم کیو ایم نے نئی حکومت کا حصہ بننے سے قبل تین آئینی ترامیم کی شرائط رکھ دیں ، شہری اور ضلعی حکومت کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرح آئینی تحفظ ملنا چاہئے، آئین میں ضلعی حکومتوں
مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی نے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں،دبئی میں ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کو دیے جانے والے محکمے درج ہونے چاہئے ،ملک میں عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کو ضروری قرار دیا جائے ، ایم کیو ایم کی شرائط ،، مسلم لیگ ن کی جانب سے ایم کیو ایم کی آئینی ترامیم سے اتفاق ،دونوں جماعتوں کا ملکر چلنے کا فیصلہ ،،مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی حکومت سازی کے مشاورتی عمل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنائی جائے گی