کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں7 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاقت آباد کے سندھ گورنمنٹ ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں ایمرجنسی کے اندر سیلنڈر دھماکا ہوا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
مزیدپڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی
واقعے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔