اہم خبریں

ن لیگ ایم کیو ایم سےکیا درخواست کر یگی ؟ بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
مزید پڑھیں:رابطے جاری ، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات

ملاقات میں دونوں ہی جماعتوں نے کراچی پر اپنے اپنے دعوے کئے،ذرائع کے مطابق ایم کیوایم واضح طور پر نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کی حامی ہے،

جسکے بدلے میں ایم کیو ایم رہنماؤں نے ن لیگ سے غیرمشروط حمایت کا مطالبہ کیا ہے،لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی دوسری بڑی جماعت بن کرسامنے آئی تھی،

ن لیگ نے مطالبہ کیا کہ ہمیں کم سے کم10 قومی اسملبی کی نشستوں پر ایم کیو ایم کی حمایت چاہئے، ن لیگ کے مطالبے پر ایم کیو ایم وفد نے حیرانی کا اظہار کیا، ن لیگ نے کہا کہ کراچی میں حمایت کے بدلے ہم پورے پنجاب اور مرکز میں حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہیں،

ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ بات چیت بھی ن لیگ کی خواہش پر شروع ہوئی تو ن لیگ فراخدلی کا مظاہرہ کرے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے بلدیہ، ملیر، کورنگی اور گلستان جوہر کے علاقوں میں حمایت مانگی،

ایم کیو ایم وفد نے وعدہ کیا کہ آپ کی آج کی باتیں رابطہ کمیٹی وذمہ داران کے سامنے رکھیں گے، دونوں فریقین نے جلد دوبارہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا،اور طے پایا کہ معاملات کو میڈیا سے دور رکھا جائے۔

متعلقہ خبریں