اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 48 سے کامیاب آزاد امیدوار راجا خرم نواز نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ہفتہ کو اسلام آباد سے جاری بیان میں راجا خرم نواز نے کہا کہ میں این اے 48 پر مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا حمایت یافتہ امیدوار تھا۔
مزیدپڑھیں:زرداری نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویزدیدی
انہوں نے کہاکہ مجھے اس حلقے میں تمام لوگوں نے سپورٹ کیا، اپنے سپورٹرز اور ووٹرز سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔















