میرپورخاص(نیوزڈیسک)غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میرپور خاص کے صوبائی حلقے پی ایس 45 سے ہندو امیدوار ہری رام جنرل نشست پر جیت گئے۔
ہری رام پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ پر میدان میں اترے تھے، انہوں نے 33 ہزار سے زائد ووٹ لیے اور انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار کو 13 ہزار کی لیڈ سے شکست دی۔
مزیدپڑھیں:جماعت اسلامی دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات کیلئے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن بنانے کا مطالبہ
ہری رام ماضی میں بھی سندھ اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور 2012 سے 2018 تک وہ سینیٹر بھی رہے ہیں۔