اہم خبریں

زرداری نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویزدیدی

لاہور(نیوزڈیسک)سابق صدر آصف زرداری اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق آصف زرداری نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ بنانے کی تجویز دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات مقتدر حلقوں کے کہنے پر ہوئی ہے، اور دعویٰ کیا کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آصف زرداری سے پہلے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ثالث کا کردار ادا کیا جس کے بعد ان کی رہائش گاہ پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی،

مزیدپڑھیں:جماعت اسلامی دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات کیلئے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن بنانے کا مطالبہ

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں استحکام کے لیے مل کر فارمولا طے کرنا ہو گا۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم سے کہا کہ ہم اپنی جماعت سے مشاورت کرتے ہیں اور آپ بھی کر لیں۔

متعلقہ خبریں