اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 گھوٹکی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 90 کوہاٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پرتشدد واقعات کے باعث 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا اور متعلقہ حلقوں کے نتائج روک لیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 88 خوشاب میں 26 پولنگ اسٹیشنوں کے میٹریل کو ریٹرننگ افسر کے دفتر میں ہجوم نے جلایا تھا، ان پولنگ اسٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔
اسی طرح سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 18 گھوٹکی میں نا معلوم افراد نے 2 پولنگ اسٹیشنوں کا پولنگ میٹریل چھینا تھا۔
مزیدپڑھیں:آج ای وی ایم سسٹم ہوتا توملک بحران سے بچ جاتا،صدرعارف علوی
پی ایس 18 گھوٹکی کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر بھی 15فروری کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔
خیبر پختونخوا میں پی کے 90 کوہاٹ کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر بھی15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے،
ان حلقوں کے نتائج کا اعلان 15 فروری کو پولنگ کی تکمیل کے بعد ہوگا۔