ملتان (نیوزڈسک)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 پر مسلم لیگ ن کے احمد حسین ڈیہڑ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔
لیگی رہنمانے درخواست میں کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کی کاپیز بھی فراہم کی جائیں، فارم 47 جاری کرتے وقت میں موجود نہیں تھا۔
مزیدپڑھیں:الیکشن نتائج کیخلاف متوقع احتجاج، الیکشن کمیشن کے باہر سکیورٹی سخت، پولیس کی بھاری نفری تعینات
واضح رہے کہ این اے 148 سے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے ہیں ۔