کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں قائم الیکشن کمیشن آفس انتخابی نتائج کیخلاف الیکشن کمیشن کے ہاہر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا متوقع احتجاج ، الیکشن کمیشن آفس کے باہر سکیورٹی سخت، خاردارتاروں سے علاقے کو سیل کردیا۔دفتر کے باہر سیکیورٹی سخت کردی ۔
ایس ایس پی ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی عمارت اور تمام راستوں پر خاردار تاریں لگا کر بند کیا جارہا ہے، پولیس کی نفری اور بکتر بند الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پہنچادی گئی۔