لاہور( نیوز ڈیسک) لاہور کے حلقہ پی پی 169 سے آزاد امیدوار میاں محمود الرشید نے ن لیگ کے امیدوار خالد کھوکھر کی کامیابی کو لاہور ہائیکارٹ میں چیلنج کردیا،
مزید پڑھیں:اعصام الحق 8 ووٹ لیکر ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب
میاں محمود الرشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،
میاں محمود الرشید نے موقف اختیار کیا کہ خالد کھوکھر فارم 45 کے مطابق ہار گئے ہیں، خالد کھوکھر نے ملی بھگت سے فارم 47 میں خود فاتح قرار دلوایا،
ریٹرنگ افسر نے مبینہ طور پر خالد کھوکھر کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنیکا حکم دیکر الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکا جائے،
میاں محمود الرشید کی جانب سے استدعا میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔















