اہم خبریں

شعیب شاہین نے بھی اپنے حلقے کے نتائج چیلنج کردیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین نے حلقہ این اے47 اسلام آباد کے نتائج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے، حلقہ این اے 47 آئی سی ٹی (اسلام آباد) 2 کے تمام 387 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آیا تھا جس کے مطابق ن لیگ کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیئے گئے تھے تاہم اس سے قبل آراوز نے طارق فضل چوہدری کے مقابلے میں شعیب شاہین کو کامیاب قراردیاتھا

جبکہ فارم 47 پر بھی شعیب شاہین کی کامیابی کی مہر ثبت کی گئی تھی تاہم رات 2 بجے کے بعد اچانک جب نتائج تبدیل ہونا شروع ہوئے تو اسلام آباد سے تین سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے کنڈیٹس کامیاب قرار پاگئے

طارق فضل چوہدری کے مدمقابل محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔شعیب شاہین نے کہا کہ ہماری چیف جسٹس سے درخواست ہے کیس کو فوری سنا جائے، پورے اسلام آباد کو پتہ ہے میرا حلقہ این اے 47 ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فارم 47 موجود ہے، ہم بھاری اکثریت سے یہ الیکشن جیتے ہیں، ریٹرننگ آفیسرز پر پریشر ڈالا جا رہا ہے۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکوؤں میں بھی غیر ت ہے، آپ نے دشمن کے بچوں کو بھی پڑھانا ہے، کیا اپنے بچوں کو چوری کی تربیت دے رہے ہیں، آپ نے صدائے لا الہ لے کر چلنا تھا، ماضی میں جو جرم آپ نے کیا آج اس کا ری پلے کر رہے ہیں، ایک امید باقی ہے وہ ہے جوڈیشری۔

متعلقہ خبریں